17 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل احمد وحیدی نے ایران اور شمالی کوریا کے درمیاں میزائل شعبہ میں تعاون کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

ابنا: فارس نیوز کے مطابق جنرل وحیدی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دفاعی صنعتوں میں مکمل طور سے خود کفیل ہوچکا ہے اور اسے دوسرے ملکوں کی مدد کی ضرورت نہيں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میں اقوام متحدہ نے الزام لگایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شمالی کوریا کےدرمیاں میزائل ٹیکنالوجی میں تعاون موجود تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے خرمشہر کی آزادی کی مناسبت سے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر نئے دفاعی پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں جن میں نئے جنگي بحری جہاز، بعض قسم کے نئے بیلیسٹک میزائل اور بعض نئے ساز وسامان اورہتھیار شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے نئے بیلسٹک میزائل کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیار وہ ہیں جن کےبارے میں تحقیقات مکمل ہوچکی تھیں اور ایک تقریب کے دوران انہیں مسلح افواج کے حوالے کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

کلک کریں:

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئےclick صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت