13 مئی 2011 - 19:30

اتحاد نوجوانان انقلاب 14 فروری نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اگر آل خلیفی حکومت نے ہمارے مطالبات کا فوری جواب نہ دیا تو انقلاب کے نئے مرحلے کے سلسلے میں اعلامیہ نمبر ایک جاری کیا جائے گآ۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گوکہ آل خلیفہ اور آل سعود نے شدید حفاظتی اقدامات کررکھے تھے، گوکہ آل خلیفہ نے دعوی کیا تھا کہ بحرین میں عوامی اعتراضات کا دور ختم ہوگیا ہے اور گو کہ آل خلیفہ اور آل سعود نے کل بروز جمعہ "دفاع المقدس" کی ریلیوں کا راستہ روکنے کے لئے مسجد امام صادق علیہ السلام پر حملہ کیا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کیا تھا مگر انقلابی نوجوانوں کے 14 فروری اتحاد کی دعوت اپنا کام دکھا گئی اور انقلاب بحرین نئے مرحلے میں داخل ہوہی گیا۔ کل پورے بحرین میں جمعہ دفاع مقدس منایا گیا۔ لوگ انقلابی نوجوانوں کی ندا کو لبیک کہتے ہوئے آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف تحریک کے نئے مرحلے میں داخل ہوئے۔ السنابس، النویدرات، کرزکان، السترہ اور بحرین کے دوسرے علاقوں میں جمعہ دفاع مقدس کے تحت عظیم مظاہرے ہوئے اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔اتحاد نوجوانان انقلاب 14 فروری نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اگر آل خلیفی حکومت نے ہمارے مطالبات کا فوری جواب نہ دیا تو انقلاب کے نئے مرحلے کے سلسلے میں اعلامیہ نمبر ایک جاری کیا جائے گآ۔یادرہے کہ انقلاب کے نئے مرحلے میں جارح فورسز کی جارحیت کا جواب دینے اور ذاتی دفاع کے فطری حق سے استفادہ کرنے کا فیصلہ شامل ہے اور اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر لوگوں نے مزاحمت کا آغاز کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں جارح قوتوں کو بھاگنے میں ہی عافیت نظر آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت