11 مئی 2011 - 19:30

بحرین نے اعلان کیا ہےکہ سعودی عرب کی فوج بحرین میں ایمرجنسی کی مدت ختم ہونے تک موجود رہے گي۔

ابنا: پریس ٹی وی کی ر پورٹ کے مطابق بحرینی فوج کے سربراہ شیخ خلیفہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فوج بیرونی خطروں کا مقابلہ کرنے کےلئے موجود رہے گي۔ یادرہے بحرین کے بادشاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایمرجنسی جون تک لاگو رہے گي ۔ آل خلیفہ کی حکومت نے عوام کے پرامن مظاہروں سے مقابلہ کرنے کےلئے مارچ میں ایمرجنسی لاگو کی تھی۔ ملت بحرین اپنے جائز حقوق کے لۓ احتجاج کررہی ہے۔ آل خلیفہ اور آل سعود کی بربریت میں اب تک دسیوں بحرینی باشندے جاں بحق اور سیکڑوں زخمی اور ہزاروں گرفتار ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169