ابنا: انہوں نے کہاکہ علاقائي قومیں جمہوریت اور آزادی چاہتی ہیں جب کہ دنیا پر حکمران تسلط پسند نظام ان تحریکوں کو اپنےتوسیع پسندانہ مفادات کے حق میں ہائي جیک کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔صدر احمدی نژاد نے جو ایک روزہ دورے پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہمنصب عبداللہ گل سے بات کررہے تھے مزید کہا کہ ایک مشترکہ طریقہ کار اپنا کر سامراجیوں اور دشمنوں کے مقابل ڈٹ جانا چاہیے۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد یہ بات بارہا کہہ چکے ہیں کہ کہ اگر سامراجی ملکوں پر قوموں کی دولت و ثروت کےلوٹنےکے راستے بند کردئے جائيں تو سامراجی ممالک نابود ہوجائيں گے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سامراجی ممالک اپنے ذاتی مفادات کی خاطر حتی اپنے وہ نعرے اور قوانین بھی بھول جاتے هیں کہ جن کا وہ ساری دنیا میں پرچار کرتے ہیں۔ آزادی بیان ، جمہوریت قوموں کی ترقی و پیشرفت کے نام پر مختلف ملکوں پر چڑھائی کرکے وہ صرف اپنے ہی مفادات پورے کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں عراق افغانستان اور کس حد تک پاکستان کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ جہاں کے عوام ان بڑی سامرجی طاقتوں کے عزائم کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ بہرحال آج حالات میں آئی تبدیلی اس بات کی غماضی کررھی ہے کہ عوام بیداری اور اپنے اتحاد سے سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں کو کاٹ کر اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں اور بلاشبہ قوموں کے اند یہ توانائی موجود ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169