8 مئی 2011 - 19:30

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے بے پناہ اشتراکات کاتقاضا ہےکہ ان کے درمیان مختلف میدانوں میں گہرے تعلقات ہوں ۔

ابنا:  علی اکبرآقائي نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ فاروق نائیک سے ملاقات میں دونوں قوموں کےاشتراکات اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعتی اور ٹکنالوجیکل ترقی نے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے دروازے کھول دئےہیں اور اس تعاون کےلئے بھرپور منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ فاروق نائيک نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم ملک قراردیتےہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169