4 مئی 2011 - 19:30

باكو كے علاقے هوسان (Hovsan) کے ایک اسکول کی پرنسپل نے ايک اسكول ٹيچر آيگون سليمان آوا (Aygun Suleymanova)، كو اسلامی حجاب كی پابندی كرنے كی پاداش میں ملازمت سے فارغ كر ديا۔

ابنا: پرنسپل نے ۲ مئی كو اس با حجاب مسلمان ٹيچر كو وارننگ دی كہ اگر وہ اسكول میں ٹيچنگ جاری ركھنا چاہتی ہیں تو حجاب ترک كر دیں۔ ٹيچر كو پرنسپل كی جانب سے حجاب ركھنے پر كئی مرتبہ وارننگ دی گئی تھی اور آخر كار پرنسپل نے اسے اسلامی حجاب كی پابندی كی سزا میں اسكول سے نكال ديا۔ رپورٹ كے مطابق اس اسكول ٹيچر نے آذربائيجان كے صدر كی اہلیہ كی سربراہی میں كام كرنے والی «حيدر علی‌اف» فاؤنڈيشن اور ملک كی وزارت تعليم سے رجوع كيا تھا ليكن ان كی طرف سے اسے كوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169