ابنا: احمد سیف حاشد نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ صدر علی عبداللہ صالح اپنا قانونی جواز کھو چکے ہیں اور صرف انقلابیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور مظاہرے کر کے علی عبداللہ صالح کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام اپنے ہدف کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئےتیار ہیں اور صدر عبداللہ صالح کی حکومت کو سرنگوں کر کے رہیں گے اور بیرونی ممالک کی تجویزوں پرکوئي توجہ نہیں دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
3 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239934
یمن کے ایک انقلابی رہنما نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔