ابنا: عرب اخبار الجمہوریہ نے بن لادن اور حقیقی دہشت گرد کے عنوان سے لکھا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں بن لادن کے قتل پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بن لادن کے ہاتھوں ہزاروں بچوں ، عورتوں اور مردوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اخبار کے مطابق سکیورٹی کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اور اسے القاعدہ کے جرائم کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے کیونکہ امریکہ وہ ملک ہے جس نے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے اخبار کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ قائم کرنا چاہیے جنھوں نے فلسطین ، عراق اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔ الجمہوریہ کے مطابق بن لادن کے جرائم امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کی نسبت بہت کم ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
3 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239922
عرب اخبار نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حقیقی اور واقعی دہشت گرد ہیں جنھوں نے کئی ملین بےگناہ افراد کو اب تک ہلاک کیا ہے۔