3 مئی 2011 - 19:30

امریکی سینیٹ نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قررداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔

 ابنا: امریکی سینیٹ نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قررداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔  امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 97 اراکین نے ووٹ دیا جبکہمخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ بحث کے دوران سینیٹرزنے کہاکہ یہ وقت قومی یکجہتی اورجشن کا ہے۔ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت سے امریکی قوم کی تاریخ کا تکلیف دہ باب بند ہوگیا ہے۔تاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہےگی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169