ابنا: بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کی بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی حکومت کے خلاف پاکستان، ہندوستان، جرمنی ، ترکی، عراق ، شام اور ایران سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ڈاکٹروں اور پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بحرینی عوام اور بحرینی ڈاکٹروں کی حمایت میں بحرینی سفارتخانہ کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے بحرین سے سعودی عرب کے فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے 30 سے زائد ڈاکٹروں ، 80 سے زائد خواتین سمیت پانچ سو سیاسی ، سماجی اور عوامی نمائندوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ڈاکٹروں نے اپنے نعروں میں بحرین کی حکومت کو امریکہ اور اسرائیل کا نوکر قراردیتے ہوئے بحرینی عوام اور ڈاکٹروں کے خلاف اس کے بہیمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے اب تک دو درجن سے زائد مسجدوں کو شہید کیا ہے جبکہ قرآن مجید کے کئی نسخوں کو آگ لگائی ہے اور دسیوں مقدس مقامات کی بے حرمتی اور توہین کی ہے۔ بحرینی حکومت جیلوں میں سیاسی اور سماجی قیدیوں کو شکنجہ دے رہی ہے اسپتالوں کو فوجی بارکوں میں بدل دیا ہے سیکڑوں زخمی لا علاج پڑے ہیں زخمیوں کو اسپتالوں سے جیل میں منتقل کیا جارہا ہے لیکن اس ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام استقلال ، آزادی اور چمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ .........../169
2 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239719
تہران میں ڈاکٹروں اور پارلیمنٹ کے نمائندوں نے آل خلیفہ و آل سعود کے ظلم وستم کے خلاف اور بحرینی عوام اور بحرینی ڈاکٹروں کی حمایت میں بحرینی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے 30 سے زائد ڈاکٹروں ، 80 سے زائد خواتین سمیت پانچ سوسے زائد سیاسی ، سماجی اور عوامی نمائندوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔