2 مئی 2011 - 19:30

پاکستان ایئر فورس کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جھنگ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہطیارہ کا پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔

ابنا: پاکستان ایئر فورس کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جھنگ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہطیارہ کا پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تھل رینج میں تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والا پاک فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ خوشاب روڈ پر ماچھی روڈ پر گرکر تباہ ہوا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ میراج طیارہ رفیقی ایئر بیس شورکوٹ سے اڑاتھا اور کسی فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثےکی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیاہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169