2 مئی 2011 - 19:30

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نےالقاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

ابنا: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نےالقاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ اجلاس میں شریک رکن ممالک کا کہنا تھا یہ بات قابلِ اطمینان ہے کہ القاعدہ کا یہ رہنما اب دہشتگردی کی کوئی کارروائی نہیں کر سکے گا۔کونسل نے اس موقف کو بھی دہرایا کہ " دہشتگردی " کو کسی مذہب، قومیت، معاشرے یا گروہ سے مخصوص نہیں کیا جانا چاہیے اور ان حالات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ہونا چاہیے جو دہشتگردی کو پنپنے میں مدد دیتے ہیں۔ادھر عرب رہنماؤں نے بھی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا خیر مقدم کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169