1 مئی 2011 - 19:30

افغانستان کے صدر حامدکرزئي نے القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ طالبان کو اب تشدد اور دہشتگردی ختم کردینی چاہیے۔

ابنا: حامد کرزئي نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مارا جانا بڑا اہم واقعہ ہے اور طالبان کو اس سے سبق لیکر اسامہ بن لادن کے انجام سے عبرت حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے القاعدہ سے ایک بار پھر کہا کہ وہ حملے بند کر دے۔ادھر ہندوستان کے وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں مارا جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے۔ پی چدمبرم نے آج ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں نے پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ نئي دہلی، دوہزار آٹھ میں ممبئي میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کی خواہاں ہے۔ ............/169