1 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں اینٹی ایرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر ان چیف بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ دشمن کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ابنا: بریگيڈیر اسماعیلی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ کسی ملک کے طیاروں کا غلطی سے کسی ملک کی فضائي حدود میں چلاجانا کسی حد تک چشم پوشی کے قابل ہے لیکن اینٹی ایرکرافٹ سنٹرل کمانڈ دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دے گي۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائي حدود کا دفاع کرنےکی ذمہ داری اینٹی ایرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کو دی گئي ہے اور یہ کمانڈ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ملک کا دفاع کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی پابندیاں اینٹی ایرکرافٹ دفاع کو متاثر نہیں کر سکی ہیں اور دشمن کی توقع کے برخلاف ان پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کومختلف میدانوں میں استحکام حاصل ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169