1 مئی 2011 - 19:30

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے اقوام متحدہ نے اپنا غیرملکی عملہ واپس بلا لیا ہے۔

انبا: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے اقوام متحدہ نے اپنا غیرملکی عملہ واپس بلا لیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق طرابلس میں عالمی ادارے کے کمپاؤنڈ پرشہریوں کے حملے کے باعث وہاں موجود بارہ رکنی غیرملکی عملے کوواپس بلالیا گیا۔ یہ فیصلہ امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مظاہرین طرابلس میں یواین کے دفتر میں داخل ہوئے اور کچھ گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے تاہم مقامی عملہ محفوظ رہا۔اتوارکو صدر قذافی کے بیٹے اور پوتوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں نے برطانیہ اوراٹلی کے سفارت خانوں پر بھی حملے کئے ہیں جس کے بعد اقوامِ متحدہ نے طرابلس سے اپنے غیر ملکی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیاتھا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169