30 اپریل 2011 - 19:30

مصرکی موجودہ حکومت نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحد کو مستقل طور پرکھولنے کا اعلان کیا ہے یہ سرحد مصر کےسابق ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک نے اسرائيل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بند کردی تھی۔

 ابنا: مصرکی موجودہ حکومت نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحد کو مستقل طور پرکھولنے کا اعلان کیا ہے یہ سرحد مصر کےسابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک نے اسرائيل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بند کردی تھی۔ مصر کی موجودہ حکومت مصر کی گزشتہ تین دہائیوں پر مشتمل خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ مصری وزیر خارجہ نے حماس اور فتح کے درمیان قومی مصالحت کے بعد رفح سرحد کو مستقل طور پرکھولنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

169