24 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ فوجی کمان کے سربراہ بریگيڈیر سید حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کےاتحادی اپنے تسلط پسندانہ نظام کے مقابل ملت ایران کی عظیم کامیابیوں کا مشاہدہ کررہےہیں۔

ابنا: سید حسن فیروزآبادی نے  پچیس اپریل کو صحرائے طبس میں امریکہ کی شکست فاش کو اکتیس برس گذرنے کےموقع پرآج ایک پیغام جاری کرکے کہاہے کہ طبس کے واقعے کو تین دھائيوں کاعرصہ گذرنے کے بعد بھی امریکہ اور اسکے مغربی و علاقائی اتحادیوں کو ان کے غیر انسانی اور شیطانی اھداف میں کوئي کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ عالمی سطح پران کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہےہیں کہ اسلامی انقلاب دیگر قوموں کےلئے نمونہ عمل بن چکا ہے اور وہ قومیں بھی دنیا پر تسلط پسندانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئي ہیں۔ ان کے پیغام میں آیا ہے کہ امریکہ نےطبس پر حملہ کرکے اپنی اس شیطانی کاروائي اور عالمی قوانین کے خلاف اقدام کرکے اسلامی انقلاب اور ملت کے عزم و استقامت کوختم کرنا چاہتا تھا اور ایران کی کلیدی اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کرکے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کو نابود کرنا چاہتا تھا۔ یادرہے اکتیس برس قبل امریکہ نے کچھ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعےصحرائے طبس پرحملہ کیا تھا یہ حملہ امریکی فوج کی زبردست منصوبہ بندی کے باوجود طبس کے صحرا میں ریت کے طوفان کی بناپر ناکام ہوگیا اور امریکہ کے کچھ طیارے اور ہیلی کاپٹر جل کر تباہ ہوگئے اور متعدد امریکہ فوجی مارےگئے اور بقیہ ناکامی اوررسوائي کے ساتھ فراراختیارکرنےپرمجبورہوگئے۔