24 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان سے افغانستان میں نیٹو کے لئے رسد کی سپلائي دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کےمطابق پاکستان کے ایک مقامی عھدیدار نے نام فاش نہ کئےجانے کی شرط پر کہا کہ آج سے افغانستان میں نیٹو کےلئے رسد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور سیکڑوں ٹرک اور ٹینکر پاکستان سے افغانستان جارہےہیں۔ یادرہے کہ دوہزار دس میں ستمبر سے دسمبر تک ہر ماہ نیٹو کے لئے رسد لےجانےوالے ٹینکروں اور ٹرکوں پر انیس حملے ہوئےہیں جن کے نتیجے میں ایک سوپندرہ افراد مارے گئےہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے اپنا دھرنا ختم کردیا ہے واضح رہےکہ ڈرون حملوں کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے نیٹو کو سپلائی تین دن معطل تھی اور نیٹو افواج کو تیل اور فوجی سامان لے جانیوالے چھ سو ٹینکرز اور کنٹینرز اٹک پار پنجاب کے علاقے میں روک لئے گئے تھے۔