ابنا: البشیر ویب سائٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے ایک سفارتکارکے اغوا کے بعد گذشتہ روز سے صنعا میں سعودی عرب کا سفارتخانہ بند کردیا گيا ہے۔ ادھر سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یمن میں سعودی سفارتکار کےاغوا کی تصدیق کردی ہے۔ البشیر ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ اغوا کاروں نے سعودی سفارتکار کو صنعا کے مضافاتی علاقے میں منتقل کردیا ہے۔
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238294
یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کا سفارتخانہ بند کردیا گيا ہے۔