22 اپریل 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنان کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اسرائیلی پالیسیاں نافذ کرتے ہیں۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوا م متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اسرائیلی پالیسیوں کے مجری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بان کی مون کے اظہارات کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ بان کی مون امریکہ ، اسرائیل اور ان کے طرفداروں کی پالیسیوں کو دوسروں کے سر تھونپنے کی پالیسی پر گامزن ہیں شیخ قاسم نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  لبنانی عوام کے خلاف سازشیں بند کردو لبنان دنیا کا سب سے باثبات ملک ہے انھوں نے کہا کہ  لبنانی عوام ، لبنانی فوج اور لبنانی حکومت متحد ہیں اور علاقہ کی سب سے بڑی مشکل غاصب اسرائیل ہے۔ واضح رہے کہ بان کی مون نے لبنانی امور میں مداخلت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ کو ہتھیار زمین پر رکھ دینے چاہییں کیونکہ حزب اللہ کے ہتھیاروں سے اسرائیل کے لئے خطرہ لاحق ہے۔

..........