14 اپریل 2011 - 19:30

سعودی عرب کے صوبۂ قطیف کے باشندوں نے اعلان کیا ہےکہ وہ آج رات کو جلوس نکال آل سعود اور آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کریں گے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبۂ قطیف کے جوانوں کی تنظیموں نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وہ آج رات کو شہداۓ قطیف کی یاد منائيں گے اور جلوس نکال کر آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے قیام و تحریک کی حمایت کے ساتھ ساتھ بحرین اور سعودی عرب کی حکومتوں کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت بھی کریں گے۔ سعودی عرب کے جوانوں کے بیان میں بحرینی عوام کے قیام کو کچلنے کے سلسلے میں سعودی فوجیوں کی شرکت کی مذمت کئی گئي ہے اور ہر جمعہ کے دن مظاہرے کۓ جانے پر تاکید کی گئي ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے صوبۂ قطیف کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔

/110