10 اپریل 2011 - 19:30

لیبیامیں انقلابیوں کے ترجمان عبدالسلام نےکہاہےکہ قذافی کے ایجنٹوں کے حملوں میں تیس افراد مارےگئےہيں۔

ابنا: لیبیا کے شہرمصراتہ پرقذافی کےایجنٹوں کے حملے میں یہ ہلاکتیں ہوئي ہیں۔ جبکہ مصراتہ اورالبریقہ پر نیٹوکے طیاروں نے قذافی کی فوج پر حملہ کرکے سترہ ٹینک تباہ کردیے ۔لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی فورسز اورمخالفین میں شدید جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں۔قذافی کےکرائےکےفوجیوں نے مخالفین پر ٹینکوں سے شدید گولا باری کی ہے۔ انقلابیوں کے ترجمان کے مطابق فوج نے شہرپر تین طرف سے حملہ کیا اورمخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہےکہ شہرمصراتہ انقلابیوں کےقبضےمیں ہے اورقذافی کےکرائےکےفوجی وسیع حملوں کےذریعےاس شہرکواپنےکنٹرول میں لیناچاہتےہیں۔ ادھرانقلابیوں کےترجمان کاکہنا ہے کہ انہوں نے کئی گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد اجدابیا پر حکومتی فوج کا حملہ پسپا کر دیا ۔اس سے پہلے موصول ہونے والی خبروں ميں کہا گیا تھا کہ صدر قذافی کی فوج کی اجدابیا پر اچانک حملہ کر دیا ہے اور شہر پر شدید گولہ باری کے ساتھ ساتھ شہر کی سڑکوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔اجدبیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رات گئے تک شہر کے مختلف حصوں سے گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں آتی رہی ہیں۔درایں اثنا افریقی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کی قیادت میں اتوار کے روز لیبیا کےدورےپرہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110