ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر کوہاٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جرما کے مقام پر دھماکہ ہوا ہے جس میں چار بچے ہلاک ہوئے ہیں۔کوہاٹ پولیس کے مطابق دھماکہ ایک خشک تالاب کے قریب ہوا ہے جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ کوہاٹ پولیس کے اہلکاروں کے مطابق جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے یہاں قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کر نے والے بڑی تعداد میں متاثرین اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم ہیں۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110