31 مارچ 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب ملکوں میں امریکی اور صہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کے خلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں اپنے ایک بیان میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ امریکی کاسہ لیسی ترک کردیں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح قراردیں علامہ ناصرعباس جعفری نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیونس میں عوام کے شاندار انقلاب کے بعد دیگر عرب ملکوں میں بھی انقلابی تحریک خوش آئند ہے اور یہ بات امریکی حکمرانوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں کے امریکہ نواز حکمرانوں کو اب اقتدار چھوڑدینا چاہئے بصورت دیگر عوامی انقلاب انہیں بھی بہا لے جائے گا علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کے حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110