31 مارچ 2011 - 19:30

لیبیا کے انقلابیوں نے فائربندی کے لئے قذافی حکومت کے سامنے شرطیں عائد کی ہیں لیبیا کے انقلابیوں نے آج اعلان کیا کہ وہ اسی وقت فائربندی پر تیار ہوں گے جب معمر قذافی کی فوجیں ملک کے مغربی شہروں سے نکل جائيں گی اور لیبیا کے عوام کو اپنی بات کہنے کی پوری آزادی دی جائے گي۔

ابنا: لیبیا کی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے بھی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی عبدالالہ الخطیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لڑائیوں کے علاقوں سے حکومتی ایجنٹوں کا انخلاء بھی فائربندی کی شرطوں میں سے ایک ہے مصطفی عبدالجلیل نے بن غازی شہر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قذافی کے مخالفین فائربندی کے مخالف نہیں ہيں لیکن ان کی شرط ہے کہ لیبیا کے شہریوں کو اپنی بات اور مطالبات بیان کرنے کی پوری آزادی دی جائے انہوں نے کہا کہ لیبیا کے عوام اپنے اس بنیادی مطالبے سے ہرگز دستبردانہيں ہوں گے کہ معمرقذافی اور ان کے گھر والے لیبیا سے چلے جائيں انہوں نے کہا کہ معمرقذافی کی فوجیں عام شہریوں پر مسلسل حملے کررہی ہيں اور اس وقت انقلابیوں کو اپنے دفاع کے لئے اسلحوں کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110