ابنا: بدھ کو بھی صوابی میں مولانا فضل الرحمن کے استقبالیہ جلوس کو نشانہ بنایا گیا تھاجس میں چھ افراد مارے گئے تھے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھ خیریت سے ہيں خبروں کے مطابق خود کش دھماکے سے مولانا فضل الرحمن کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس کی ایک گاڑی میں سوار تین پولیس اہلکار مارے گئے اس کے علاوہ بھی ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس سے پہلے کوئی دھمکی بھی موصول نہيں ہوئی تھی اور اب انھوں نے ساتھیوں کے کہنے پر چار سدہ میں جلسے سے خطاب کو ملتوی کردیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110