ابنا: ڈاکٹر احمدی نژاد نے تہران میں جشن نوروز کی عالمی تقریبات کے موقع پر عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب سربراہ نیچروان بارزانی سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن خود مختار قوموں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہاکہ عراقی عوام کے اتحاد و یکجہتی سے دشمنوں کو ناکامی و مایوسی ہوگی ۔ صدر احمدی نژاد نے ایران اور عراق کی اقوام کے تعلقات کو تاریخی و مذہبی قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں پائی جانےوالی تمام تر توانائیوں سے استفادہ کئے جانے کی صورت میں دونوں ملکوں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا ۔ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے بھی عراق کی ترقی و پیشرفت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عراق، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔/110
27 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233693
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عراقیوں باہمی کے اتحاد سے دشمنوں کو شکست ہوگی ۔