26 مارچ 2011 - 19:30

نوروز کا دوسرا عالمی جشن آج تہران میں چھ ملکوں کےسربراہوں کی موجودگی میں شروع ہوا۔

ابنا: ہمارے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق اس جشن کے کچھ پروگرام سعد آباد کے تاریخی ثقافتی کمپلبکس میں منعقد ہوئے جبکہ بعض پروگرام تہران میں واقع ایک بڑے ثقافتی مرکز میں تالار وحدت میں ہوئے۔
نوروز کے عالمی جشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد، افغانستان کے صدرحامد کرزئي، تاجکستان کے صدرامام علی رحمان ، ترکمنستان کے صدرقربان قلی بردی محمداف اور عراق کےصدر جلال طالبانی سمیت ہندوستان کے وزیرصحت نبی آزاد، عمان کے وزیرخارجہ، پاکستانی پارلیمنٹ کی اسپیکر فہمیدہ مرزا، قرقیزستان کے وزیرثقافت، اورمختلف ملکوں کے نمائندوں اور اہم شخصیتیں موجود تھیں۔
جشن نوروز کے موقع پر مختلف قسم کے ادبی، اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔
اس تقریب کے موقع پر یہ بھی طے پائے گا کہ آئندہ شمسی سال 1391 کا عالمی جشن نوروز کس ملک میں منعقد ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110