26 مارچ 2011 - 19:30

سعودی عرب میں گذشتہ چند ماہ سے جاری یومیہ مظاہروں سے اب فوسز بھی تنگ آچکیں ہیں لیکن عوام پرعزم ہیں۔

ابنا:  سعودی عرب میں گذشتہ چند ماہ سے جاری یومیہ مظاہروں سے اب فوسز بھی تنگ آچکیں ہیں لیکن عوام پرعزم ہیں اور دن بدن عوامی احتجاج کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔

سعودی فورسز اب تک تین سو سے زائد نوجوانوں، بزرگوں اور علماء کو گرفتار کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود عوام خاموش ہونے کو تیار نہیں ہیں اور وہ کسی نتیجے پر پہنچ کر دم لینے کا عزم لے کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ظاہر ہے کہ اب عرب نوجوان گولی ،ٹاچر،جیل جیسی ڈرانے والی حرکتوں کاسامنا کرنے کو تیار ہوچکے ہیں وہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بات حکام کے بہرے کانوں تک پہنچانے کے قائل ہوچکے ہیں اور عوام موت سے خوفزدہ ہونا چھوڑ دیں ان کا مقابلہ آہنی مکے سے کرنا نا ممکن ہوجاتا ہے اور دانشمند حکمران ایسی صورت میں عوام کی بات مان کر اپنی بقاء کی ضمانت حاصل کرلیتے ہیں گو کہ عشروں سے لوٹ مار اور بدعنوانی کرنے اور عوام کی خاموشی دیکھنے کے عادی حکمران ابھی تک عوامی خواہشات کی گہرائی کا ادراک نہیں کرسکے ہیں۔

بشکریہ از mwmsupporters.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110