25 مارچ 2011 - 19:30

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی گرفتاری کےلئے عدالت کے کہنے پر استغاثہ نے انٹرپول سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ابنا: راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج رانا نثار نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر خالد رسول نے اپنا بیان قلم بند کرایا جس کے مطابق پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے حکومت برطانیہ کو خطوط لکھے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک میں ایسے ملزموں کے تبادلے کا معاہدہ تو موجود نہیں تاہم دو طرفہ تعاون کی بنیاد پر ملزم ، پاکستان کے حوالے کیا سکتا ہے ۔......../110