24 مارچ 2011 - 19:30

لیبیا پر مغربی ممالک کے فضائي حملے جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک کے تازہ حملوں میں اجدابیا میں قذافی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔دوسری طرف ڈکٹیٹر قذافی کی فوج نے مصراتہ شہر کے اسپتال پر بمباری کی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قذافی کی فوج نے بدھ کی رات لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے دو سو کلو میٹر دور واقع شہر مصراتہ کے اسپتال پر بمباری کی۔اس درمیان لیبیائي حکام نے کہا ہے کہ فضائي حملوں میں اب تک درجنوں شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملوں میں قذافی بریگیڈ کا ایک کمانڈر حسین ال ورفالی ہلاک ہوگياہے۔ادھر جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے لیبیا پر مغربی ممالک کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق مولانا جلال الدین عمری نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کے ہاتھوں لیبیا کے عوام کی سرکوبی اور ان پر ہونے والا تشدد بہت وحشیانہ اورناقابل قبول ہے لیکن لیبیا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی کارروائی کا بھی کوئي جواز نہیں ہے۔واضح رہے کہ لیبیا میں عدم پرواز علاقہ یا نو فلائي زون کے اعلان کے بعد امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی افواج نے لیبیا کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110