19 مارچ 2011 - 20:30

السلمانیہ اسپتال کی نرس بہیہ عبدالرسول العرادی جو کلینیکلی شہید ہوگئی ہیں، کو آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے گردن میں گولی ماری تھی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الوفاق الاسلامی کے سیکریٹری جنرل الشیخ علی السلمان نی نے کہا ہے کہ بہیہ عبدالرسول پہلی شہیدہ خاتون ہیں جو انقلاب بحرین کے شہیدوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہیدہ بہیہ عبدالرسول سلمانیہ ہسپتال کی نرس تھیں جن کو گردن میں گولی ماری گئی تھی۔ شیخ السلمان نے کہا: سلمانیہ ہسپتال سعودی جارحیت سے اب تک آل سعود کے گماشتوں کے گھیرے میں ہے۔ویڈیو میں السلمانیہ اسپتال کی سرجنوں اور عملے پر آل سعود اور آل خلیفہ کے حملے دکھائے گئے ہیں: