ابنا: زھرہ الہیان نے فارس نیوز کو بتایا کہ انہوں نے بان کی مون کے علاوہ ہائي کمشنر برائے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہوں کوبھی خطوط بھیجے ہیں تاکہ یہ عالمی ادارے تحقیقاتی کمیٹی بناکر بحرین میں جاری جرائم کا جائزہ لیں۔ مجلس شورائے اسلامی میں انسانی حقوق کمیشن کی سیکریٹری نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی مذمت کرتےہوئے کہا آج بحرین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی حقوق اور ابتدائي ترین حقوق کے منافی اور برخلاف ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور بحرینی حکومت کے زرخرید ایجنٹوں کے ہاتھوں بحرین کے مظلوم عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان مجرموں کو بین الاقوامی عدالت کے سپرد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110