27 اکتوبر 2026 - 13:31
صہیونی فوج نے 'انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کے نیتن یاہو کا منصوبہ' مسترد کیا، نیویارک ٹائمز

صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رجیم کے وزیراعظم نے انتخابات سے پہلے ایران پر نئے حملے کا منصوبہ بنایا تھا ـ تاکہ انتخابات کو ملتوی کر سکے اور اپنے اقتدار کو طول دے سکے ـ لیکن فوجی حکام نے اسے مسترد کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اخبار "نیویارک ٹائمز" نے آج منگل کی صبح انکشاف کیا کہ صہیونی رجیم کے دہشت گرد وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو" نے انتخابات سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران پر نئے حملے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن کے کے طفل کُش فوج نے اسے مسترد کر دیا۔

اس اخبار نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین میں عام انتخابات سے پہلے ایران پر نئے حملے کا مطالبہ کیا تھا لیکن فوجی حکام نے اس منصوبے کی مخالفت کی۔

ان ذرائع نے، جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈر "ایال زمیر" نے اس حملے کو غیر ضروری قرار دیا اور اس کو خدشہ تھا کہ امریکہ کی شراکت کے بغیر اور خفیہ آپریشن ایران کو مشتعل کرے گا اور وہ اسرائیل سے شدید بدلہ لے گا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے: "[ایران کے ساتھ] دوبارہ جنگ ممکنہ طور پر انتخابات کو مؤخر کر سکتی تھی یا اس کے بعد اپوزیشن کی کابینہ تشکیل دینے کی کوششوں کو روک سکتی تھی۔

تاہم، نیتن یاہو کے مخالفین میں سے ایک اور "اسرائیل بیتنا" پارٹی کے رہنما "اویگڈور لیبرمین" نے غداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات میں شکست کے خوف سے اسرائیلی فوجیوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اس سے قبل بھی "سی این این" نیٹ ورک نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی رجیم ـ ایئر ڈیفنس میزائلوں کے خاتمے اور امریکہ کی طرف سے گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے ـ ایران پر نئے حملے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha