15 مارچ 2011 - 20:30

منامہ کے السلمانیہ اسپتال کو سعودی بحرینی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور سینکڑوں افراد اسپتال میں ہیں جنہیں سعودی جارح اسپتال سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اور آل خلیفہ کی فورسز نے بعض اسپتالوں پر حملے کئے ہیں اور تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کو زخمی کردیا ہے جس کی بنا پر وہ اب زخمیوں کا علاج نہیں کرسکیں گے اور اسپتالوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس زخمیوں کے علاج کے لئے عملے کی شدید کمی ہے جبکہ منامہ کے السلمانیہ اسپتال کو سعودی بحرینی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

دریں اثناء کی رپورٹوں کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ فورسز اور زیر فرمان غنڈوں اور بیرونی کرائے کے قاتلوں نے کل تین ایمبولینس چوری کرلئے تهے اور آج کی اطلاعات کے مطابق بحرین کے اندرونی اور بیرونی درندے ایمبولینسون کو پنکچر کررہے ہیں تا کہ وہ زخمیوں کو اسپتالوں میں نہ پہنچاسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110