11 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےاسٹریٹیجک اسٹڈیزسنٹرکےسربراہ بریگیڈیئرجنرل علی شمخانی نےکہاہےکہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن سے خوفزدہ ہے۔

ابنا: ارناکی رپورٹ کےمطابق جنرل علی شمخانی نےاس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ ایران پوری طرح مضبوط ہے اورعلاقے اوردنیامیں ایران کی پوزیشن اورصورت حال کےبارےمیں دشمنان انقلاب کےاندازے ملک پرجارحیت کے دفاع کاباعث ہیں۔بریگیڈیرجنرل علی شمخانی نےاسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت کی بنیادقراردیتےہوئےکہاکہ انقلاب کےدشمن جانتےہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران پرکسی طرح کی جارحیت ، ہرحملہ آورکوچاہےوہ صیہونی حکومت جیسی قابل نفرت طاقت ہویاامریکہ جیسی نامطلوب طاقت ہو، پچھتانےپرمجبورکردےگی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹرٹیجک اسٹڈیزسنٹرکےسربراہ نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ایران پرعراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ نےدشمن کےسامنےدفاعی طاقت ایجادکی کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آج کی دفاعی صلاحیتوں نے جو، ان برسوں کی خوداعتمادی ، ملکی طاقت اور نوجوانوں پربھروسےسمیت حضرت امام خمینی (رح) کی ہدایات پرمبنی ہیں، دشمن کےسامنےایران کی طاقت کوپہلےسےزیادہ بڑھادیاہے۔ 

ابنا اس ایڈریس پر بھی دستیاب ہے:

www.abna.co

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110