اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ملکیتی آئل کمپنی آرامکو نے سعودی انٹیلی جنس کے زیر نگرانی ان تمام ویب سائٹون کو بلاک کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی تھی جو سعودی عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے اور عوام کے خلاف آل سعود خاندان کے ظلم و جبر پر سے پردہ اٹھاتی ہیں جن میں ایک اہم شیعہ ویب سائٹ کی حیثیت سے اہل البیت نیوز (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بھی شامل ہے۔ابنا کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ منگل کے روز سے اس ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے اور اب سعودی عرب کی حدود میں اس ویب سائٹ کی طرف رجوع کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110