2 مارچ 2011 - 20:30

سعودی عرب کے شہریوں نے کل جمعہ کو حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے مختلف شہروں کے عوام کل جمعہ کو ممتاز شیعہ عالم دین شیخ توفیق العامر کی گرفتاری کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ سعودی عرب کے صوبہ الاحساء کے مذہبی رہنماؤں نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ممتاز عالم دین توفیق العامر کی گرفتاری کے خلاف عوام سے احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ اتوار کو شیخ العامر کو شہر الہفوف میں نماز جمعہ کے خطبوں میں حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف بیان دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ادھر مشرقی صوبہ القطیف کے شہر عوامیہ کے باشندوں نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی شیخ العامر کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔یاد رہے القطیف، العوامیہ اور صفوی شہروں میں گذشتہ چند دنوں سے سعودی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہيں۔سعودی عرب ان دنوں عرب ملکوں خاص طور پر بحرین اردن اور کویت میں عوامی مظاہروں کی وجہ سے سخت پریشان ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110