24 فروری 2011 - 20:30

لیبیا کی مستعفی وزیر قانون نے قذافی حکومت کو خونخوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمر قذافی چونکہ عوامی انقلاب کا سامنا کرنے سے عاجز ہے اور عوام اس کی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے ہیں لہذا وہ ہٹلر کی طرح خودکشی کرے گا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے مستعفی وزیر قانون نے سوئس روزنامے "ایكسپرسن " کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: قذافی اپنی عمر کے آخری دن گذار رہا ہے اور وہ آخرکار ہتلر کی طرح خودکشی کرے گا۔ مصطفی عبدالجلیل نے اس انٹرویو نے اس بات کی تصدیق کی کہ قذافی عوام کو کچلنے کی غرض سے افریقی کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور یہ کرائے کے قاتل وہ افراد ہیں جنہین قذافی نے قبل ازیں لیبیائی شہریت دی تھی اور ان سے وعدہ لیا تھا کہ اگر حکومت کو عوام کی طرف سے کوئی خطرہ پیش آیا تو وہ عوام کی نسل کشی میں لیت و لعل سے کام نہیں لیں گے۔ عبدالجلیل نے عوام کے خلاف شدید اور انتہاپسندانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گذشتہ پیر کے روز اپنے منصب سے استعفا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ لاکربی کیس میں مسافر طیارہ بم سے اڑانے کے احکامات قذافی نے ہی جاری کئے تھے۔مذکورہ مسافر طیارے میں بم دھماکی کے نتیجے میں طیارے کے تمام 270 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110