20 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں نے تیسری دنیا پر جو نیو ورلڈ آرڈر مسلط کیا تھا وہ نئے حالات کےتحت ختم ہورہا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں فلسطینی محقق اور دانشور منیر شفیق سے ملاقات میں کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں اسلامی بیداری مغرب کے ہاتھوں ان ملکوں کے عوام کی تحقیر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قیاموں سے پتہ چلتا ہےکہ ان ملکوں کے عوام سیاسی اور معیشتی خود مختاری کےخواہاں ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں کے عوام نے اسلامی انقلاب سے متاثر ہوا اپنے ملکوں پرمسلط پٹھو حکمرانوں کے خلاف قیام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عراق و افغانستان میں امریکہ کی شکست اور تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ کےہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست فاش سے علاقائي ملکوں کے انقلابوں کی راہ ہموار ہوئي ہے۔ فلسطینی دانشور نے اس ملاقات میں کہا کہ اس وقت علاقے میں اسلامی تحریکیں اور انقلاب کامیاب ہورہےہیں اور امریکہ اور مغرب کے حامیوں کو شکست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں مغرب سے وابستہ حکام اپنی حکومتوں کو متزلزل ہوتا دیکھ رہےہیں اور آج کےحالات سے علاقے میں دوبارہ اسلامی اتحادکی نوید مل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110