ابنا: رائٹرز کے مطابق 264سعودی سیاسی شخصیات نے سعودی عرب کی شاہی سلطنت میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کے خاتمے اور ملک کی دولت عوام کے درمیان تقسیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی نظام کے مخالف ایک سیاسی عہدیدار نے سعودی حکام کو نصیحت کی ہے کہ قبل اس کے کہ دیر ہوجائے ملک میں سیاسی اصلاحات کا عمل شروع کردیں۔ پچھلے ہفتے جدہ میں سعودی شہریوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچوں میں کمزوری کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ اسی اثناء سعودی عرب کی جیلوں میں قید افراد کے اہل خانہ نے بھی مظاہروں پر پابندی کے قانون کی پروا کئے بغیر سنیچر کے روز ملک کی وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا جس کی مثال سعودی عرب میں بہت ہی کم ملتی ہے۔ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے اپنے خلاف ہر طرح کی تنقید روکنے کے لئے ملک میں سخت گھٹن کا ماحول بنا رکھا ہے اور اس نے اب تک ملک کی بہت سی سیاسی شخصیات کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جن میں کافی لوگ طویل المدت قید کی سزائيں کاٹ رہے ہیں۔
........
/110