ابنا: بریگیڈیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے آج تہران میں اپنے ایک بیان میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ مصر کے عوام کے انقلاب کی سرعت ایران کے عوام کے انقلاب کی ہی طرح ہے کہا کہ مصری عوام کے انقلاب کی رفتار کو مغرب اور خاص طور پر امریکہ و صہیونی کسی بھی طرح سے قابو نہیں کرسکتے ۔ مصر میں گذشتہ دوہفتوں سے مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہيں۔
..........
/110