30 جنوری 2011 - 20:30

ایک مغربی اخبار کے مطابق مصری آمر حسنی مبارک اپنے ذاتی محافظوں کے ہمراہ شرم الشیخ فرار ہوگئے ہیں۔

ابنا: مصری صدر حسنی مبارک اپنے ذاتی محافظوں کے ساتھ شرم الشیخ فرار ہوگئے ہیں۔
اخبار کے مطابق حسنی مبارک ایک ساحلی ہوٹل میں قیام و آرام کریں گے۔
ادھر قاہرہ میں حسنی مبارک کے خلاف مظآہروں مین شدت آگئی ہے۔
اخبار کے مطابق اگر چہ حسنی مبارک شرم الشیخ اکثر جاتے رہتے ہیں لیکن  داخلی بحران کی وجہ سے کل رات وہ ہنگامی بنیاد پر شرم الشیخ فرار ہوئے ہیں۔
شرم الشیخ  کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حسنی مبارک قاہرہ میں رہتے تو ہلاک کردیئے جاتے لیکن شرم الشیخ میں وہ محفوظ رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110

صہیونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آمریت ایسی ہر حکومت سے بہتر ہے جو اسرا‏ئیل کے لئے مسا‏ئل کھڑے کرے۔