28 جنوری 2011 - 20:30

شہدائے یوم عاشورا ،اربعین ،یوم علی (ع) اور القدس ریلی سے تجدید عہد وفا کی مناسبت سے عظیم الشان' عظمت شہداء وبیداری امت کانفرنس 'آج بروز ہفتہ 29جنوری کو خراسان روڈ پر منعقد کی جائے گی،عوام بھرپور شرکت کریں۔

مولانا حسن ظفر نقوی اور محمد مہدی کی اپیلابنا: شہدائے یوم عاشورا ،اربعین ،یوم علی (ع) اور القدس ریلی سے تجدید عہد وفا کی مناسبت سے عظیم الشان 'عظمت شہداء و بیداری امت کانفرنس 'ہفتہ29جنوری کو خراسان روڈ پر منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور تنظیم کے کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوںنے ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ 'عظمت شہداء کانفرنس'میں بھرپور شرکت کریں اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف بلند کی جانے والی صدائے احتجاج میں شریک ہوں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 29جنوری کو منعقد ہونے والی 'عظمت شہداء کانفرنس و بیداری امت کانفرنس 'امت میں بیداری اور تحرک کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور مملکت پاکستان میں امریکی و صہیونی گماشتوں کے لئے درس عبرت ثابت ہو گی،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مسلم امہ کی بیداری اب دنیا بھر سمیت عرب ممالک میں بھی تیزی سے جاری ہے جس کے سبب امریکی و صہیونی حکومتیں لرزہ براندام ہو چکی ہیں ۔مولانا حسن ظفر نقوی اور محمد مہدی کاکہنا تھا کہ شہدائے عاشورا،اربعین،یوم علی (ع) اور شہدائے القدس ریلی نے سیرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مقدس لہو سے شجر اسلام کی آبیاری کی ہے جسے کسی بھی صورت فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدائے سانحہ عاشور ، شہدائے سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام اور لاہور میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر شہید ہونے والے عزادران امام مظلوم سمیت کوئٹہ میں آزادی القدس ریلی پر ہونے والی صہیونی دہشت گردی کے نتیجہ میں بے گناہوں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور پاکستان کے عوام کے سامنے لایا جائے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ 'عظمت شہداء و بیداری امت کانفرنس' میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی کے علاوہ دیگر رہنما شرکت اور خطاب کریں گے،جبکہ عوام الناس کی سہولت کے لئے شہر بھر کی تمام مساجد و امام بارگاہوں سے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیاہے۔........

/110