اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد یزدی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیمانا للہ و انا الیہ راجعون
اربعین حسینی کے ہمزمان، نامور عالم دین اور شیعیانِ سعودی عرب کے قائد، فقیہ متخلق حضرت آيت اللہ حاج شيخ محمد علي العَمري کی رحلت حزن فراوان اور اندوہ کثیر کا باعث ہوئی۔یہ عالم ربانی طویل عرصے تک مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج کے لئے انتھک محنت کی اور اس راہ میں سخت مشکلات اور رنج و صعوبت اور اذیت و آزار کے متحمل ہوئے۔ مرحوم عالم دین سختیوں اور دشوار حالات میں امت اسلامی کا ستون اور مؤمنوں کا ملجأ و مأوی تھے؛ خداوند متعال انہیں اپنی عنایات خاصہ سے بہرہ مند فرمائے اور اپنے اولیائے کرام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔ ان شاء اللہ.حوزہ علمیہ قم کی جامعہ مدرسین اس نامی گرامی عالم دین کی رحلت کی مناسبت سے امام زمانہ (عج)، عالم تشیع، شیعیانِ عالم عرب، مرحوم کی صاحبزادوں اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتی ہے؛ امید ہے کہ خداوند متعال اپنے کرم اور بزرگواری سے اس افسوسناک سانحے کی خود تلافی فرمائے اور مرحوم کے مقام رفیع کو مزید بلند اور متعالی فرمائے۔
و السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہمحمد یزدیسربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
/110