22 جنوری 2011 - 20:30

صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نے غزہ کے باشندوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کے لئے پانی اور بجلی کی سپلائي منقطع کردیں گے ۔

ابنا: صہیونی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے تل ابیب میں فرانسیسی وزیر خارجہ میشل آلیو میری، سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے باشندوں کی صہیونی مخالف مزاحمت جاری رہنے کی صورت میں غزہ کی پانی اور بجلی کی تنصیبات کے لئے سامان کی سپلائی کا راستہ بند کردے گا ۔نتنیاہو نے اس ملاقات میں کہا کہ غزہ کے لئے پانی اور بجلی کی فراہمی اسرائیل کے ذمے ہے لیکن فلسطینی گروہوں کی استقامت کی بناپر وہ غزہ کے علاقے کی پانی اور بجلی کی سپلائی منقطع کردیں گے ۔سن دو ہزار چھ میں فلسطین کے عام انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی منتخب حکومت کو گرانے کے لئے سن دوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے باشندوں کو بنیادی ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔گذشتہ تین برسوں کے محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110