ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران پلاسما بنانےمیں خود کفیل ہوگیا ہے اور اب وہ خون کے نہایت ضروری اجزا آئي وی آئي جی IVIG اور فیکٹر نائین بنانے میں خود کفیل ہوچکا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فیکٹر 8 ایٹ اور پلاسما کی دیگر دوائيں بھی ایران میں تیار شدہ پلاسما سے بنائي جاتی ہیں۔ پلاسما کی تیاری میں خود کفیل ہونے سے ایران خون کی اجزاکی تیاری کی ٹکنالوجی حاصل کرنے کے شعبے میں اہم ملکوں میں شامل ہوگيا ہے۔ اس سال ایران میں ایک لاکھ بیس ہزار لیٹر پلاسما تیار کیا گيآ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110