ابنا: امریکہ کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق عہدیدار بروس ریڈل نے کہا ہے کہ پاکستان کرہٴ ارض پر سب سے خطرناک ملک ہے اور اس ملک سے نمٹنا امریکی صدر بارک اوباما کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔
"ڈیڈلی امبریس: پاکستان، امیریکا اینڈ دی فیوچر آف گلوبل جہاد" نامی کتاب میں بروس ریڈل نے لکھا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے اپنے جوہری اثاثوں میں اضافہ کر رہا ہے اور اس کی سرزمین پر دیگر ممالک کے مقابلے میں فی مربع میل کے حساب سے بہت زیادہ دہشت گرد موجود ہیں۔
جنگ آن لائن کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز پر پڑھے جانے والے اقتباسات میں بروس ریڈل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کا سب سے بڑا اتحادی اور سب سے مشکل ترین اتحادی ہے۔
بروس ریڈل بروکنگس انسٹی ٹیوٹ نامی تھنک ٹینک میں فیلو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ نمٹنے کیلئے وہ دو مختلف طرح کی پالیسی پر کام کرے۔
۔۔۔۔۔۔'
/110