ابنا: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصطفی محمد نجار نے عمان میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع سے اس ملک کے دارالحکومت مسقط میں خطاب کیا ۔ اس خطاب میں مصطفی محمد نجار نے ایران کی مسلسل کامیابیوں اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے بارے میں اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان کامیابیوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عالمی سامراج کی دشمنیوں کے باوجود بھی ترقی و پیشرفت ممکن ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ایران کو داخلی ، علاقائی اور عالمی سطح پر بہت عزت ، وقار اور طاقت حاصل ہے ۔ کیونکہ ایران کا نظام خالص محمدی اسلام کی اقدار پر استوار ہے۔ مصطفی محمد نجار نے خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کے بہتر تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ اسے ایران کی سفارتی فعالیت اور بیرون ملک مقیم ایران کی رفتار و گفتار کا نتیجہ قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110