10 جنوری 2011 - 20:30

پاکستان،ایران ،سعودی عرب سمیت دیگر رکن ملکوں کی کوششوں سے 70 ملین ڈالر کا ایک فنڈ بن رہاہے ، جس سے رکن ممالک سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں برابرترقی کرسکیں گے۔

ابنا: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے او آئی سی کے ممبر ممالک پرسائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے، تجویز دی ہے کہ اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لئے، اس سال اگست میں رکن ملکوں کااجلاس بلایاجائے۔اسلام آبادمیں او آئی سی ممالک کے پلیٹ فارم کامسٹک کی 14 ویں سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ ماضی میں سائنس کے میدان میں مسلمان سائنسدانوں کے کارنامے ہماراروشن مستقبل ہیں، پاکستان،ایران ،سعودی عرب سمیت دیگر رکن ملکوں کی کوششوں سے 70 ملین ڈالر کا ایک فنڈ بن رہاہے ، جس سے رکن ممالک سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں برابرترقی کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے کامسٹک جنرل اسمبلی کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر عطا الرحمان سے کہاکہ وہ رکن ممالک کے ساتھ ملک کر ایک جامع پلان تیار کریں، اوررکن ملکوں کااجلاس اسی سال اسلام آبادمیں بلایاجائے۔

..........

/110